01:11 , 30 اگست 2025
Watch Live

یومِ آزادی پر پاک افواج اور عسکری قیادت کا قوم کے نام پیغام

راولپنڈی: یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے 78ویں یومِ آزادی کو قومی وحدت، استقامت اور روشن مستقبل کی علامت قرار دیا اور بانیانِ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن ایک علیحدہ ریاست کے خواب کی تعبیر کا دن ہے، اور مسلح افواج بانیوں کی قربانیوں اور رہنماؤں کی بصیرت کو سلام پیش کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادرِ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ قوم کی حمایت ہی پاک افواج کی اصل طاقت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام اور افواج پاکستان کا ناقابلِ شکست رشتہ ہماری قومی یکجہتی کی بنیاد ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر ہم سب کو چاہیے کہ "ایمان، اتحاد، قربانی” کے سنہری اصولوں پر چلتے ہوئے ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION